spot_img

ذات صلة

جمع

لیشمینیا : کیا ایک مکھی کے کاٹنے سے بڑا زخم بن سکتا ہے؟

برسات کا موسم جہاں خوشگوار تبدیلیاں لاتا ہے وہیں...

فائرنگ واقعہ کے بعد کنگ چارلس کا دورہ امریکا منسوخ ہوگا یا نہیں؟

لندن (27 اپریل 2026): واشنگٹن فائرنگ واقعے کے بعد...

پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کرکٹ شائقین کا وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ سوشل میڈیا...

کراچی: عمارت کی 11ویں منزل سے گر کر کم عمر بچی چل بسی

کراچی (27 اپریل 2026): شہر قائد میں افسوسناک حادثہ...

پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کرکٹ شائقین کا وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پی ایس ایل پلے آف میچز اسٹیڈیم جاکر دیکھنے کی خواہش سوشل میڈیا پر گلوبل  ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ #OpenPSLforPublic کے ساتھ شائقین نے وزیراعظم سے اسٹیڈیم جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے شائقین نے زور دے کر وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پی ایس ایل  پلے آف میچز  میں بھی اسٹیڈیم آنے دیں، صرف فائنل نہیں پلے آف میچز کیلئے بھی اسٹیڈیم کھولے جائیں۔

پی ایس ایل سیزن 11 کی پلےآف لائن پوزیشنز کا تعین ہو گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری پوزیشن پر آگئی ہے اور کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا۔

ایلی مینٹر میں ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا گیارھواں سیزن کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ آج آخری راؤنڈ میچ کے بعد پلے آف کا مرحلہ منگل 28 فروری سے شروع ہوگا جب کہ فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فائنل میچ کو براہ راست دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کرکٹ کے لیے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد پی سی بی نے بھی میچ کی ٹکٹوں کی قیمت اور فروخت کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی کے جاری شیڈول کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز پیر 27 اپریل جب کہ فزیکل ٹکٹس منگل 28 اپریل سے دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے لیے کوریئر کمپنی کے 18 پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔

ٹکٹوں کی قیمت انکلوژرز کے مطابق رکھی گئی ہے۔ کم سے کم ٹکٹ کی مالیت 1500 روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے ہے۔

پی سی بی نے 3 مئی کو شائقین کو فائنل میچ دیکھنے کے لیے شام ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم تک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

spot_imgspot_img