spot_img

ذات صلة

جمع

لیشمینیا : کیا ایک مکھی کے کاٹنے سے بڑا زخم بن سکتا ہے؟

برسات کا موسم جہاں خوشگوار تبدیلیاں لاتا ہے وہیں...

فائرنگ واقعہ کے بعد کنگ چارلس کا دورہ امریکا منسوخ ہوگا یا نہیں؟

لندن (27 اپریل 2026): واشنگٹن فائرنگ واقعے کے بعد...

پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کرکٹ شائقین کا وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ سوشل میڈیا...

کراچی: عمارت کی 11ویں منزل سے گر کر کم عمر بچی چل بسی

کراچی (27 اپریل 2026): شہر قائد میں افسوسناک حادثہ...

کراچی: عمارت کی 11ویں منزل سے گر کر کم عمر بچی چل بسی

کراچی (27 اپریل 2026): شہر قائد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں عمارت کی 11ویں منزل سے گر کر کم عمر بچی چل بسی۔

پولیس حکام کے مطابق کلفٹن بلاک 6 میں 11ہویں منزل کے فلیٹ سے گر کر بچی جاں بحق ہوئی، 11 سالہ بچی کی لاش قانونی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی کھیل کود کے دوران بالکونی سے گر گئی، واقعہ بظاہر حادثہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ دوسری منزل سے گر کر جاں بحق

گزشتہ سال مارچ میں کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان مسلم کمرشل میں رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں جن کی شناخت 35 سالہ افشین کے نام سے ہوئی تھی۔

واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا تھا۔ درخشاں تھانے کے مقدمے میں مطلوب منشیات فروش عبید کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا گیا تھا۔

ایس ایس پی مہروز علی نے کہا تھا کہ درخشاں میں چھاپے کے دوران خاتون کا فلیٹ سے چھلانگ لگانے کا واقعہ پیش آیا، درخشاں تھانے کے مقدمے میں مطلوب منشیات فروش عبید کو رات گئے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ افشین نامی خاتون منشیات فروشی میں کاروباری پارٹنر ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کی نشاندہی پر ملزمہ کے مسلم کمرشل میں واقع فلیٹ پر کارروائی کی گئی، پولیس نے متعدد بار ملزمہ کے فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ملزمہ نے دروازہ کھولنے کے بجائے فلیٹ سے چھلانگ لگا دی۔

spot_imgspot_img