spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی میں ٹریفک حادثات، اموات اور زخمیوں کی شرح میں کمی

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک...

زویا ناصر نے ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کی ’شہرین‘ سے متعلق لب کشائی کردی

اداکارہ زویا ناصر نے ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ...

میسی کے والد کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد کی...

امریکا نے کیپ ورڈی کے گول کیپر کی والدہ کی ویزا فیس معاف کردی

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپ ورڈی کے گول کیپر...

زویا ناصر نے ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کی ’شہرین‘ سے متعلق لب کشائی کردی

اداکارہ زویا ناصر نے ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں اپنے کردار ’شہرین‘ سے متعلق لب کشائی کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں فرحان سعید اور ثنا جاوید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں زویا ناصر، حارث وحید، شگفتہ اعجاز، صبا حمید، سلمان شاہد ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے میں زویا ناصر ’شہرین‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے کردار سے متعلق زویا ناصر نے کہا کہ  شہرین مغرور اور دوسروں پر رعب جمانے والی لڑکی ہے کیونکہ اس کی ماں نے اس کی تربیت ہی ایسی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی کردار خود کو کبھی منفی نہیں سمجھتے، دنیا کا برے سے برا انسان بھی خود کو حق بجانب سمجھتا ہے اور یہی یقین رکھتا ہے کہ وہ دنیا کے لیے کچھ اچھا کررہا ہے۔

یہ پڑھیں: ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں انس اور انسا کی زندگی میں نیا موڑ آگیا

زویا ناصر نے کہا کہ والدین کی وجہ سے شہرین کو لگتا ہے کہ ان کے گھر میں ایسا لڑکا آگیا ہے جو کے اس کے حصے پر قبضہ کررہا ہے جو قانونی طور پر اس کا ہے، جب بچے بڑے ہورہے تھے تو ماں نے جس کو برا کہہ دیا وہ ہمیں خود بخود ہی برا ہی لگنے لگتا ہے، اس عمر میں واقعی ہماری اپنی سوچ یا پرکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

spot_imgspot_img