spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان میں گیس سلنڈر بم بن گئے، دھماکوں کی اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی۔ رپورٹ، جہانگیر اسلم : پاکستان بھر میں گیس...

قاسم سلیمانی شہید کی بیٹی زینب نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ایران کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب...

نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ شاہد نے دانش تیمور...

حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں، فضیلہ قاضی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں۔

پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں ان سے کیا امید رکھوں اب تک اللہ سے ہی امید ہے شکر ہے کہ اللہ نے آکسیجن اور رزق اپنے ہاتھ میں رکھا ورنہ تو گردنوں پر پیر رکھ کر کھڑے ہیں کہ تم لوگوں کو سانس کیوں آرہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم نے گیس بند کردی ہے جب سے بارش ہوئی گیس نہیں آرہی، پانی بھی نہیں ہے، عوام کو بس انہی مسائل میں الجھا کر رکھو کیونکہ اگر تمہیں سب کچھ دے دیا تو اپنے حقوق مانگنے کھڑے ہوجاؤ گے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ لوگ بعض اپنے زور بازو پر زندہ رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کے بچوں کو کھانا نہیں مل رہا تو وہ پہلے ان کا پیٹ بھرے گا، وہ تو یہی کہے گا کہ کونسا حق مجھے کچھ نہیں چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے جسے پوش ایریا کہا جاتا ہے لیکن تب بھی گیس نہیں ہے، پانی ٹینکر سے آتا ہے، بجلی کا بل زیادہ آتا ہے تو یہ بھی آرہی ہے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ پہلے گیس آتی ہے اور بل 120 روپے آتا ہے اور اب بل زیادہ آتا ہے اور گیس نہیں آتی ہے۔

spot_imgspot_img