spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان میں گیس سلنڈر بم بن گئے، دھماکوں کی اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی۔ رپورٹ، جہانگیر اسلم : پاکستان بھر میں گیس سلنڈر کے دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر معیاری گیس سلنڈر، غیر قانونی ریفلنگ اور کمزور حکومتی نگرانی اس مسئلے کی بنیادی وجوہات بن چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں میں استعمال ہونے والے ایل این جی سلنڈرز کے باعث درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں حادثات ہر سال رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے واقعات شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر دھماکے سلنڈر میں گیس لیک ہونے یا اسے حد سے زیادہ بھرنے کے باعث ہوتے ہیں، جس سے دباؤ بڑھ کر دھماکے کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔

دوسری جانب متعلقہ حکومتی اداروں کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے کیونکہ قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ غیر قانونی ریفلنگ پوائنٹس کھلے عام شہری علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔

حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدامات اور غیر معیاری سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر مؤثر ریگولیشن، سخت چیکنگ اور عوامی آگاہی نہ بڑھائی گئی تو یہ خطرناک رجحان مزید جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

spot_imgspot_img