spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی : پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے والا کار سوار ڈرامائی انداز میں گرفتار

کراچی : تین تلوار پر پولیس کی فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف جاری مہم کے دوران ایک نوجوان کا کار سمیت فرار ہونے  کا واقعہ پیش آیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ڈرامائی انداز میں ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔

ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق ملزم وسیم کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے تین تلوار پر فینسی نمبر پلیٹ مہم کے موقع پر دوران چیکنگ روکا گیا تھا۔

مذکورہ ملزم روکے جانے کے باوجود پولیس کے سامنے تیز رفتاری سے کار سمیت فرار ہوگیا تھا، ملزم کی غفلت و لاپرواہی سے پولیس اہلکار اتفاقیہ طور پر محفوظ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ یکم اپریل کو تھانہ فریئر میں درج کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی،میں اس وقت میڈیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کو دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا۔

نوجوان ملزم وسیم نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں سے چھپ کر گاڑی لے کر نکلا تھا، میں ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر افسران سے معافی چاہتا ہوں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی توحید رحمان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم وسیم سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

spot_imgspot_img