spot_img

ذات صلة

جمع

برازیل نے جاپان کو واپسی کا ٹکٹ تھما کر پری کوارٹر فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں برازیل نے جاپان کو ناک آؤٹ کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

برازیل نے جاپان کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی اور پری کوارٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی اور جاپان کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا ہے۔

پہلے ہاف کے اختتام پر جاپان کو برازیل کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی جب مڈ فیلڈر سانو نے 29ویں منٹ میں گول اسکور کیا تھا۔

Latest Sports News and Breaking News from ARY News

دوسرے ہاف میں برازیل نے جاپان کے خلاف گول کرکے برتری ختم کردی، برازیل کے کیسمیرو نے 56ویں منٹ پر گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کیا۔

برازیل کی جانب سے گیبریل مارٹی نیری نے کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ادھر فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر لیاری میں خوب جشن منایا جارہا ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی لیاری اسٹیڈیم میچ دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔

spot_imgspot_img