spot_img

ذات صلة

جمع

وکرانت گپتا نے بھارت کی شکست پر بھیجا گیا سوریا کمار کا پیغام سب کے سامنے پڑھ دیا

بھارت کی آئرلینڈ سے ہار پر سابق کپتان سوریا کمار یادیو کو صحافی وکرانت گپتا کو بھیجا گیا واٹس ایپ پیغام وائرل ہوگیا ہے۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی آئرلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر میں غصے میں تھا اور پتا نہیں کیا کچھ کہہ رہا تھا اس دوران سوریا کمار کا پیغام آیا جو حرف بہ حرف پڑھ کر سنا دیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پرائیویٹ میسج میں کچھ بھی لکھ سکتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ پاجی کوئی بات نہیں، ٹیم اچھا کرے گی، لڑکوں پر مجھے بھروسہ ہے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ نیو کلچر اور نیو آئیڈیا اپنانے پر کامیابی حاصل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن بھارت کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں تاریخی شکست ہوئی ہے جس پر سابق کرکٹرز اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے ٹیم پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کو ٹی 20 چیمپئن بنوانے والے سوریا کمار یادیو سے خراب فارم کی وجہ سے کپتانی واپس لی گئی اور انہیں ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ کپتانی شریاس ایئر کو سونپی گئی تھی جن کی قیادت میں بھارت کو کمزور حریف آئرلینڈ سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

اس شکست کے ساتھ ہی بھارت کا مسلسل تین سال تک ٹی 20 سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی چکنا چور ہوگیا۔

spot_imgspot_img