78ویں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایچ بی او کی ڈرامہ سیریز ’دی پٹ‘ نے 25 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے زیادہ سبقت حاصل کرلی ہے، کامیڈی سیریز ’ہیکس‘ نے 24 نامزدگیوں کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
بہترین ڈرامہ سیریز کی دوڑ میں “دی ڈپلومیٹ”، “دی گلڈڈ ایج”،”اے نائٹ آف دی سیون کنگڈمز”، “پیراڈائز” ، “پلوربس”، “سلو ہارسز” اور “یورفرینڈز اینڈ نیبرز” شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: ایمی ایوارڈز میں اس مرتبہ کیا خاص ہوگا؟
بہترین کامیڈی سیریز کے لیے “ہیکس” کا مقابلہ “ایبٹ ایلیمنٹری”، “دی بیئر”، “مارگو گاٹ منی ٹربلز”، “نوبڈی وانٹس دس”،”اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ”، “شرنکنگ” اور “وڈوز بے” سے ہوگا۔
ایوارڈز جیتنے والوں کا اعلان چودہ ستمبر کو لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں کیا جائے گا۔



