spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات

تہران (17 اپریل 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایرانی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس اہم ملاقات کی تصاویر جاری کی ہیں۔

ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

قبل ازیں، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے مرکزی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران دونوں نے اہم ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی تھی۔

spot_imgspot_img