spot_img

ذات صلة

جمع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات

تہران (17 اپریل 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور...

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، ذرائع

راولپنڈی (17 اپریل 2026): اڈیالہ جیل میں قید سابق...

کراچی آکر لاہور والی کارکردگی نہیں دکھا سکے، معین علی

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے قائمقام...

صبا قمر سے پہلی ملاقات نے رُلا دیا تھا، کرن اشفاق

اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ صبا...

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، ذرائع

راولپنڈی (17 اپریل 2026): اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل کر لی گئی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی سرجری راولپنڈی کے ایک اسپتال میں مکمل کی گئی، آپریشن ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ ان کی بینائی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ سامنے آنے سے ایک روز قبل پمز اسپتال کے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عارف خان نے ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کو علاج کیلیے فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں پوسٹیرئیر ویٹریئس ڈیٹچمنٹ کی تشخیص ہوئی ہے، آنکھ میں دھندلاہٹ اور سیاہ دھبے نمایاں ہو رہے ہیں جبکہ انہیں اس میں فلیشز اور سر میں درد کی شکایت بھی ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا تھا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں مایوپیا اور اسٹیگ میٹزم کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث مریض کی قریب کی نظر متاثر ہوتی ہے۔

ڈاکٹروں نے انہیں عینک کے باقاعدہ استعمال، مختلف آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کی تھیں۔ ماہرین نے بشریٰ بی بی کو چار ہفتوں بعد دوبارہ طبی معائنے کا مشورہ دیا تھا۔

میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی جانب سے انہیں فوراً اسپتال منتقل کر کے علاج کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

spot_imgspot_img