امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپ ورڈی کے گول کیپر ووزنہا کی والدہ کی ویزا فیس معاف کردی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کیپ ورڈی کے گول کیپر ووزنہا کی والدہ بھاری ویزا فیس کی وجہ سے امریکا نہیں جاسکی تھیں لیکن اب ان کے امریکا پہنچنے کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔
یو ایس ہاؤس ڈیموکریٹک لیڈر حکیمی جیفریز نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے اس بارے میں بات کی کہ وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے چالیس سالہ گول کیپر کی والدہ کو میچ دیکھنے کیلئے امریکا بلائیں۔
کیپ ورڈی کا اگلا میچ بائیس جون کویوراگوئےسےہوگا۔ ووزنہا کی والدہ بیٹے کا اگلا مقابلہ دیکھنے میامی کے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گی۔
FIFA World Cup 2026 Fixtures and Results | Today’s Schedule of Football Matches | ARY News
ووزنہا کی والدہ اینا کانڈیڈہ نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ بیٹے سے ملنے اور اسے کھیلتے ہوئے دیکھنے جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ووزنہا نے اسپین کے خلاف اہم میچ میں 7 یقینی گول بچائے تھے اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا تھا۔



