spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گیس کی قیمتوں میں بٖڑے اضافے کی منظوری

اسلام آباد (25 نومبر 2025) : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی اوسط قیمتیں7.14فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کیلئے گیس4.89فیصد مہنگی کرنے کی منظوری اور سوئی ناردرن کیلئے گیس86روپے30پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت1852روپے80پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی ناردرن کیلئے موجودہ قیمت1766روپے50پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ترجمان اوگرا نے بتایا کہ سندھ، بلوچستان کیلئے گیس7.14فیصد مہنگی کرنے کی منظوری اور سوئی سدرن کیلئے گیس118روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت1777روپے2پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے اور سوئی سدرن کیلئے موجودہ قیمت1658روپے56پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ترجمان اوگرا نے مزید کہا کہ اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطً 8 فیصد تک کمی کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

 اوگرا  نے کمپنیوں کی مالی ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے اسے تین فیصد سستی کی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس 8 فیصد تک سستی کرنے کی سفارش کی ہے۔

spot_imgspot_img