spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

برطانوی شہریت کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خبر

لندن : مستقبل میں شہریت کا انتظار بڑھانے کیخلاف پارلیمنٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے، جس کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں بھیجا جائے گا۔

مذکورہ پٹیشن پر ایک روز میں پونے تقریباً 2 لاکھ افراد نے دستخط کیے گئے، پٹیشن پر ایک لاکھ دستخط ہوں تو معاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جاتا ہے۔

حکومت نے2021کے بعد آنے والے ورکرز کو 5 کے بجائے 10 یا 15 سال بعد شہریت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

دائر پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ورک ویزے والوں کے ساتھ 5 سال بعد شہریت کا وعدہ کیا گیا تھا،
لہٰذا انتظار کی مدت 5 سال سے مزید بڑھانا ناانصافی ہے۔

ڈوخواست گزا ر کا مزید کہنا ہے کہ شہریت کیلیے انتظار کی مدت بڑھانے کے بجائے فوائد (بینیفٹس) پر پابندی عائد کی جائے۔

علاوہ ازیں برطانوی حکومت نے گزشتہ نصف صدی میں امیگریشن نظام میں سب سے بڑی تبدیلیاں متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں طویل مدتی رہائش (سیٹلمنٹ) اب صرف اُن افراد کو دی جائے گی جو ملک کی معیشت میں حصہ ڈالیں گے اور قوانین کا احترام کریں گے۔

یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت غیرقانونی امیگریشن کے خلاف سخت ترین اقدامات پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔

اس حوالے سے ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مستقل قیام کوئی حق نہیں بلکہ خصوصی اعزاز ہے، جو صرف محنت اور لگن سے حاصل کیا جائے گا۔

 مزیدپڑھیں : برطانوی شہریت سے متعلق اہم خبر آگئی

برطانوی شہریت کینسل کروانے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ شہریت اب کسی بھی وقت بغیر اطلاع کیے بھی کینسل کروائی جاسکتی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے نیشنلٹی اینڈ بارڈر میں ایک نئی شق شامل کردی جس کی وجہ سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی کو بتائے بغیر بھی اس کی برٹش نیشنلٹی ختم کر سکتی ہے۔

spot_imgspot_img