spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گھریلو بجلی صارفین کو اگست کے بل ادا نہیں کرنے پڑیں گے، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اگست کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گھریلو بجلی صارفین کو اگست کے بل ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، گھروں اور مال مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے گھریلو صارفین کو اگست کے بجلی بل ادا نہیں کرنے ہوں گے جبکہ وفاقی حکومت متاثرین کے بجلی بل اپنے وسائل سے ادا کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو متاثرین اگست کا بجلی بل ادا کر چکے ہیں انہیں رقم واپس کی جائے گی، زرعی، کمرشل اور صنعتی صارفین کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور ان کے بجلی بلوں کی وصولی موخر کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سیلاب متاثرین پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری یہ ایک معمولی سی کوشش ہے تاکہ متاثرین کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے، تاہم حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ جب تک ہر متاثرہ شخص دوبارہ اپنے گھر آباد نہیں ہو جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

spot_imgspot_img