spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

مجھے شاہین سے رنز نہیں وکٹیں چاہئیں، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے شاہین سے رنز نہیں وکٹیں چاہئیں۔

ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 128 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کلدیپ یادیو کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی مایوس کن بیٹنگ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے اور 63 ڈاٹ بالز کھیلنے پر بھی بات کی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں: یہ بچے ابھی آئے ہیں ایک میچ ہارنے پر پیچھے نہ پڑیں، محمد عامر

تاہم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے شاہین سے رنز نہیں وکٹیں چاہئیں، شکر ہے شاہین نے رنز کردیے ورنہ سو کے اندر آؤٹ ہوجاتے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین کو اتنا پتا ہونا چاہیے کہ نیا گیند آگے کرنا ہے، انہیں مائنڈ گیم وہاں پر کھیلنا چاہیے تھا، مجھے صائم ایوب سے بولنگ نہیں رنز چاہئیں۔

spot_imgspot_img