spot_img

ذات صلة

جمع

آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس صرف امریکا نافذ کرسکتا ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا...

اسلام آباد : وزیراعظم وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ روانہ

اسلام آباد (21 جون 2026): امریکا اور ایران مذاکرات...

سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں کی مداح نکلیں

بھارت کی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں...

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

اسلام آباد:گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعلیٰ بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے گلگت بلتستان میں سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں جس میں پیپلزپارٹی نے سیاسی جماعتوں کو وزیر اعلیٰ کے لیے امیدوار کھڑا نہ کرنے کے لیے منالیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کے وزیر اعلیٰ کے لیے امیدوار ہوں گے۔ پیپلزپارٹی جی بی اسمبلی کی حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 4 طلب طلب کیا گیا ہے تاہم اس کے انعقاد میں تاخیر کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہوگی، پی پی ذرائع

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے نام کا اعلان 22 جون کو ہوگا جن کے نام کا فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔

اس سے قبل پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت جی بی میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے گرین سگنل دے چکی ہے، اور ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہوگی۔

spot_imgspot_img