spot_img

ذات صلة

جمع

دبئی پولیس کی بڑی کارروائی : عالمی نیٹ ورک کے 276 ملزمان گرفتار

دبئی پولیس نے امریکی اور چینی اہلکاروں کے ساتھ...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویانا (30 اپریل 2026): امریکا اور ایران کی حالیہ...

ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے...

کیا پیٹرول کی قیمتیں آدھی ہوجائیں گی؟

امریکا اور ایران کی دو مہینے سے جاری اس...

کیا تربوز پر کیڑے مار دوا کا اسپرے اہلخانہ کی موت کی وجہ بن گیا؟

بھارت میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے مبینہ طور پر میاں، بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے پائدھونی علاقے میں ایک جوڑے اور ان کی دو بیٹیوں کی موت مبینہ طور پر تربوز کھانے کی وجہ سے ہوئی جس کے بعد سے یہ واقعہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اس سے شہریوں میں تشویش بھی پائی جاتی ہے۔

گھر سے جمع کیے گئے کھانے کے نمونوں کے لیبارٹری تجزیے کے نتائج آج متوقع ہیں۔

تاہم اس دوران مہاراشٹر کے فوڈ سیفٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کیڑے مار دوا کی باقیات اس طرح کے سانحے کا باعث نہیں بن سکتیں۔ تربوز ایک زرعی پیداوار ہے۔ یہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا جب تک کہ اس کی کٹائی نہ ہوجائے۔ لیکن اس سے پہلے، اس پر کم از کم 14-15 مختلف قسم کے کیڑے مار ادویات اور کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ اس میں کیڑے مار دوا کی باقیات ضرور ہوتی ہیں لیکن اس سے کوئی بھی نہیں مرتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کیڑے مار دوا کی باقیات بہت سے دوسرے پھلوں جیسے انگور پر پائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد انتقال کرگئے، شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اموات فوڈ پوائزننگ کی باعث ہوئی ہیں۔

پولیس کا بتانا تھا کہ 40 سالہ عبداللہ عبدالقادر، 35 سالہ اہلیہ نسرین۔ 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سال کی زینب ہفتے کی شب اہلخانہ کے ساتھ بریانی کھانے کے بعد گھر واپس آئے اور رات ایک بجے انہوں نے تربوز کھایا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

صبح 5 کے قریب خاندان کے افراد کو شدید قے شروع ہوگئی ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں دوران علاج چل بسے۔

spot_imgspot_img