spot_img

ذات صلة

جمع

کوٹ لکھپت جیل میں فواد چوہدری کی اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات

لاہور : سابق وزیر فواد چوہدری نے کوٹ لکھپت جیل میں اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات میں مشورہ دیامعاملات کے سیاسی حل کی کوششوں کا ساتھ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی قیادت میں ایک وفد نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے ملاقات کی، وفد میں محمود مولوی اور عمران اسماعیل بھی شامل تھے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ حل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے، رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال سے آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات اور قومی مکالمہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کا متحد ہونا پہلی شرط ہے، جبکہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے بھی فوری طور پر ڈائیلاگ کا آغاز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بین الاقوامی سفارت کاری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر اہم مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ اسیر رہنماؤں نے پی ٹی آئی قیادت کو بھی مشورہ دیا ہے کہ معاملات کے سیاسی حل کی کوششوں کا ساتھ دیا جائے، کیونکہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی کشیدگی میں کمی لائی جا سکتی ہے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

spot_imgspot_img