spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کامرن اکمل نے سلمان آغا کی تعریف کے بعد بابر اعظم کو کیا مشورہ دیا؟

کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابراعظم کو اپنی کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی انھیں بہت مواقع ملے، سلمان علی آغا جہاں سے میچ لےکر گئے بہت مشکل تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں لیکن کچھ عرصہ سے فارم میں نظر نہیں آرہے، سلمان علی آغا اچھا کھیلے ہیں، دباؤ کو بالکل قبول نہیں کیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ سلمان جہاں سے میچ لےکر گئے بہت مشکل تھا، حسین طلعت اور سلمان علی آغا کی زبردست پارٹنرشپ رہی، نواز نے بھی بہترین کھیل پیش کیا ہے، پاکستان نے زبردست کم بیک کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج زبردست میچ ہوا ہے، پاکستان اور سری لنکا کا میچ بہترین ہوا ہے، سری لنکا بھی 3 بالرز کیساتھ کھیل رہا تھا، کرکٹ میں جدت آگئی ہے اب 5 بالرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اسپنرز کو شامل کرنےکی ضرورت ہے، ہمیں اوپر جانا ہے تو اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی، ہمیں سری لنکا جیسی ٹیموں سے یکطرفہ میچ جیتنے ہوں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پلاننگ اچھی رہے تو پھر میچ جیتنے میں آسانی رہتی ہے، پاکستان ٹیم نے اچھی بولنگ کی ہے جس کا نتیجہ سامنے ہے۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نے شروع میں دباؤ بنایا تھا لیکن بعد میں ناکام رہے، حارث رؤف نے جو بولنگ کی ہے وہ بھی بہترین تھی، حارث رؤف نے اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

spot_imgspot_img