spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’مائیکل‘ نے ریلیز سے قبل تاریخ رقم کردی

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’مائیکل‘ نے ریلیز سے قبل ہی تاریخ رقم کردی۔

گلوکار کی بائیو پک کے ٹریلر نے 2 بڑے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، ویو میٹرکس کے اعدادوشمار کے مطابق فلم کا ٹریلر ایک ہی دن میں 116 ملین سے زائد ویوز حاصل کرکے لائنز گیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔

علاوہ ازیں مائیکل کا ٹریلر ٹیلر سوئفٹ کے ’دی ایراس ٹور‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میوزک بائیو پک ٹریلر بن گیا ہے۔

یہ پڑھیں: مائیکل جیکسن کی بایوپک کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

واضح رہے کہ گلوکار کی بائیوپک میں صرف ان کے موسیقی کے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے جبکہ نجی زندگی کے مختلف تنازعات اور ان پر لگنے والے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاپ آئیکون کی اس بائیوپک کو پہلے 3 اکتوبر 2025 کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم فلم تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 24 اپریل 2026ء کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

spot_imgspot_img