spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ڈیزل پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول پر کم کر دی گئی

حکومت نے ڈیزل پر لیوی 10روپے 93 پیسے فی لیٹر بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی کی شرح 68روپے 93پیسے فی لیٹر کردی گئی جب کہ پٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح کم کی گئی ہے۔ پیٹرول پر لیوی میں  10روپے 83 پیسے فی لیٹر کی کمی گئی۔

پیٹرول پر لیوی 102روپے 17پیسے سے کم کر کے 91روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36 پیسے برقرار ہے۔

وزیراعظم کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے عید کے تیسرے دن عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خوشخبری سنا دی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا.

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے, قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی ریلیف دیا جائے گا.

spot_imgspot_img