بھارت کے معروف اور سینئر اداکار رماکانت دیاما ممبئی میں 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رماکانت دیاما کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم ان کی موت کی خبر کی تصدیق اداکارہ شوبھانگی لاٹکر نے کی ہے۔
انہوں نے ماضی کی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔
ویڈیو میں سینئر اداکار اپنے دوستوں کے ساتھ ناچتے، گاتے اور انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ آج ہم واقعی خوبصورت اداکار، عزیز دوست سے محروم ہوگئے، وہ توانائی سے بھرپور اور ہر چیلنج کے باوجود زندگی سے لطف اندوز ہونا جانتے تھے۔
شوبھانگی نے لکھا کہ کچھ نقصانات ایک ایسی خاموشی چھوڑ جانتے ہیں جن کا اظہار الفاظ نہیں ہوپاتا، رماکانت جی آپ کو بہت یاد کیا جائے گا، آپ کی ہمت، فن اور خوبصورت جذبہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، آپ کی روح کو سکون ملے۔
رماکانت دیاما نے فلموں اور ویب شوز جیسے چک دے اندیا، اسکیم 1992، دی ہرشد مہتا اسٹوری، رام سیتو، دھنک، برادرز، دی ٹرائل، کریو، فرضی، ممبئی ساگا، مہندی والا گھر میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔



