ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دے دی۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 255 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 17.4 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بریڈ ایونز 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سکندر رضا نے 27 رنز بنائے۔
ڈیون میئرز 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، برائن بینیٹ 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گریم کریمر کوئی رن نہ بناسکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عقیل حسین نے تین میتھیو فورڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 255 رنز کا ہدف دیا تھا۔
شمرون ہیٹمائر نے 34 گیندوں پر 85 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
رومین پاول 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، شرفین ردرفورڈ نے 31 اور شیفرڈ نے 21 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
زمبابوے کی جانب سے مزرابانی اور رچرڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل گروپ 1 کے میچ میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسی گروپ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 76 رنز شکست دے دی تھی۔



