spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ٹی 20 ورلڈ کپ میں اس بار ٹاپ فور میں جگہ بنائیں گے، عالیہ ریاض

پاکستان ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوشش ہوگی ٹاپ فور میں جگہ بنائیں۔

آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں صرف بھارت نہیں تمام میچز اہم ہیں، لڑکیوں نے اٹیکنگ کرکٹ کے لے ذہن تبدیل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیل پر تنقید کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن میں تنقید کو چیلنج کے طور پر لیتی ہوں۔

یہ پڑھیں: آشا کے نہایت آسان کیچ ڈراپ کرنے پر عالیہ ریاض کی شرمیلی مسکراہٹ وائرل

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آسان کچھ نہیں ہے، مائنڈ سیٹ تبدیل کیا گیا ہے کوچنگ اسٹاف نے بیک کیا ہے۔ پلان دیا گیا ہے کہ 12 اوورز میں 100 رنز کریں چاہے آؤٹ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ سامنے بڑی ٹیمیں ہیں ان کے مطابق پلان بنایا گیا اور تیاری کی گئی ہے۔ بھارت کے ایک میچ کا ذکر نہیں کروں گی، بھارت کا میچ بھی عام میچ کی طرح ہوتا ہے، میچ کوئی بھی ہو دباؤ ہوتا ہے۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ پر کام کیا ہے اس کے مطابق سلیکشن ہوئی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گی۔ آئرلینڈ کی سہ ملکی سیریز کا فائدہ ہوگا کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

spot_imgspot_img