spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

’خواتین اور بچے مریم نواز کی ریڈ لائن ہیں، مومنہ اقبال کیس میں انصاف ہوگا‘

لاہور (21 مئی 2026): پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن حنا پرویز بٹ نے مومنہ اقبال کیس میں انصاف ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آفس سے منسلک لوگ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنی مشن اسٹیٹمنٹ پر قائم ہیں کہ خواتین اور بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور یہ محض نعرہ نہیں، وہ اپنے اقدامات سے اسے بارہا ثابت کر چکی ہیں۔

(ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ مومنہ اقبال کیس میں بھی انصاف ہوگا۔

اداکارہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، اصل کہانی سامنے آگئی

 

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کی جانب سے مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے ہائی پروفائل کیس میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔

اداکارہ اپنے وکیل کے ہمراہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے روبرو پیش ہوئیں جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکلا نے اس پورے تنازع کی اصل وجہ اور پسِ منظر کا کچا چٹھا کھول دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال کے وکلاء، عدنان احسان اور رمشا اقبال نے بتایا کہ اداکارہ اور لیگی ایم پی اے کے درمیان سال 2022ء اور 2023ء سے تعلقات تھے۔ لیگی ایم پی اے اداکارہ سے ہر صورت شادی کے خواہاں تھے اور انہوں نے اس مقصد کے لیے باقاعدہ رشتہ بھی بھجوایا تھا۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ مذکورہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں، وہ پہلے سے شادی شدہ ہونے کے باوجود اداکارہ مومنہ اقبال سے تیسری شادی رچانا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم پی اے کی پہلی شادیوں کا پتہ چلنے پر اداکارہ مومنہ اقبال نے اخلاقی بنیادوں پر ان سے اپنے تمام تعلقات فوری طور پر ختم کر دیے تھے۔

وکلاء نے کیس کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سارا معاملہ اس وقت خراب ہوا جب اداکارہ مومنہ اقبال کا رشتہ کسی دوسری جگہ طے ہو گیا، جیسے ہی مومنہ اقبال کی دوسری جگہ شادی طے ہوئی، تو لیگی ایم پی اے آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے اداکارہ کو باقاعدہ ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

وکلا نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

وکلاء نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ لیگی ایم پی اے کی تمام تر دھمکیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی اپنے مقررہ وقت یعنی یکم جون کو ہی دھوم دھام سے منعقد ہوگی۔

اداکارہ کے وکلاء نے میڈیا کو بتایا کہ ہراساں کیے جانے، دھمکیوں اور بلیک میلنگ پر مبنی تمام ٹھوس دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد این سی سی آئی اےکے افسران کے سامنے پیش کر دیے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کی جانب سے انتہائی مثبت رویہ سامنے آیا ہے اور قوی امید ہے کہ اداکارہ کو مکمل انصاف ملے گا۔

وکلاء اور اداکارہ مومنہ اقبال نے اس حساس معاملے کا فوری اور ذاتی طور پر نوٹس لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک خاتون فنکارہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

spot_imgspot_img