بھارت میں گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف جانے پر لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محبت کے نام پر ایک شخص کے شدید ردعمل نے انٹرنیٹ کو حیران کردیا، ویڈیو میں لڑکے کو بجلی کے کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس کے ہاتھ میں تاروں کو کاٹنے کے لیے کٹرپلاس بھی موجود ہے۔
لڑکے کو تاروں کو کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکا غصے میں تھا کیونکہ اس کی گرل فرینڈ کی فون لائن مسلسل مصروف جارہی تھی۔
ویڈیو کس علاقے کی ہے یہ ابھی تک تصدیق نہ ہوسکی لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے ’سچا فلمی عاشق‘ قرار دیا جارہا ہے۔



