spot_img

ذات صلة

جمع

ویڈیو : صدیوں قبل تالاب پر بنائی گئی فن تعمیر کی حیرت انگیز شاہکار مسجد

ممبئی : ڈھائی سو برس قبل بمبئی کی جامع مسجد ایک تالاب پر تعمیر کی گئی تھی وہ تالاب ممبئی جیسے مصروف شہر میں آج بھی اپنا وجود رکھتا ہے۔

یہ مسجد خوبصورت اور نہایت نفیس نقش و نگار، دل موہ لینے والے فن پارے اور حیرت انگیز سنگِ مرمر کی کاریگری سے مزین ہے۔ ممبئی کے جنوبی علاقے میں یہ پرشکوہ مسجد کرافورڈ مارکیٹ کے پاس شیخ میمن اسٹریٹ پر واقع ہے۔

mumbai masjid

اس مسجد کا تالاب تقریباً 10 فٹ گہرا ہے جو صدیوں سے قدرتی چشموں سے نکلنے والی میٹھے پانی سے سیراب رہتا ہے، اینٹوں اور پتھروں سے تعمیر کی گئی اس جامع مسجد کا مشوقی دروازہ تالاب والے صحن میں کھلتا ہے جس میں رنگ برنگی مچھلیاں اورکچھوے بھی موجود ہیں۔

ممبئی کی اس تاریخی مسجد کی تعمیر ایک بہت بڑے تالاب بلکہ جھیل کے اندر پتھر کے کھمبے (پلر) کھڑے کرکے تعمیر کی گئی ہے اور اسی تالاب کا ایک کنارہ کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جہاں نمازی وضو کرتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق 18ویں صدی میں جب اس علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لئے مناسب جگہ کی تلاش شروع ہوئی تو اس وقت کے اہل خیر کو یہ جگہ بہت مناسب معلوم ہوئی، خیال ہوا کہ تالاب کو بھرنے کے بعد ایک ایکڑ سے زائد جگہ جو ملے گی اس پر مسجد تعمیر کی جائے۔

اس تالاب کے مالک مومن صاحب تھے جو اس وقت کے بہت بڑے تاجر تھے ان کا تعلق کوکن شہر سے تھا، انہوں نے مسجد کی تعمیر کے نیک کام کی خاطر اصل قیمت سے بہت کم محض مبلغ12ہزار روپے پر کوکن ہی کے ایک اور تاجر حمزہ پٹیل کو وہ تالاب سپرد کردیا، بارہ ہزار روپیہ بھی اس زمانے میں انتہائی خطیر رقم ہوا کرتی تھی، آج کی قیمتوں کے حساب سے اگر اس وقت کے بارہ ہزار کا تناسب نکالا جائے تو تقریباً 8ً لاکھ روپے کی رقم بنتی ہےـ

تقریبا ایک ایکڑ ہر مشتمل اوپر کا پورا ہال کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ درمیان کے حصے میں ایک بھی ستون نہیں ہے، چھت میں پھول پتوں کی خوبصورت مینا کاری کی گئی ہے، جس میں خالص سونے کا بھی استعمال کیا گیا ہے، نچلی منزل کی چھت پر بھی خوبصورت بیل بوٹے بنائے گئے، ان میں بھی خالص سونا استعمال ہوا ہےـ

spot_imgspot_img