spot_img

ذات صلة

جمع

’ویبھو سوریا ونشی، ویرات کوہلی اور ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں‘

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے نوجوان اوپنر ویبھو سوریاونشی، ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔

ایس اے 20 کے پانچویں سیزن سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا کہ ویبھو سوریا ونشی ابھی سے ہی عالمی سطح پر سب سے نمایاں ہیں، آپ سچن اور ویرات جیسے عظیم کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن یہ بچہ اپنے کیریئر کے اختتام پر ان دونوں سے بھی بڑا نام بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس وقت جنوبی افریقا میں کوئی سوریا ونشی جیسا حیرت انگیز کھلاڑی ہے جو 14 یا 15 سال کا ہو اور اگر کوئی ہے بھی تو میں اس سے واقف نہیں ہوں۔

یہ پڑھیں: سوریاونشی نے سچن ٹنڈولکر کا 36 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ڈیل اسٹین نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، بہترین ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے اسکول سرکٹ سے بہترین انڈر 19 اور انڈر 15 کھلاڑی سامنے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود ویبھو سوریا ونشی کی بات ہی الگ ہے۔

واضح رہے کہ سوریاونشی آئی پی ایل 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف اورنج کیپ اپنے نا کی بلکہ کئی انفرادی اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔

سوریا ونشی کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کے لیے پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وہ ایشین گیمز کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔

spot_imgspot_img