spot_img

ذات صلة

جمع

وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق وضاحت آگئی

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق...

وزیراعظم کا پیٹرول پر 80 روپے کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے لیے پیٹرول ریلیف کے...

مچھ جیل میں قید قبائلی رہنما پر مبینہ خنجر سے حملہ

کوئٹہ (3 اپریل 2026): مچھ جیل میں قید قبائلی...

واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے جائیں گے جس کا مقصد صارفین پر اعتماد برقرار رکھنا اور دوسری ایپلی کیشن پر سبقت لے جانا بھی ہوتا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے ٹول پر کام کیا جا رہا ہے جو متعدد ان ریڈ (ان ریڈ) میسجز کی سمری فراہم کرے گا۔

اس فیچر کا مقصد ان افراد کو مدد فراہم کرنا ہے جو متعدد چیٹ گروپس کے رکن ہوتے ہیں اور اکثر متعدد میسجز پڑھ نہیں پاتے۔

یہ پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

رپورٹ کے مطابق فیچر کی خاص بات ہی یہ ہے کہ صرف کسی ایک چیٹ کی بجائے آپ متعدد ان ریڈ میسجز کو سلیکٹ کرکے ان کی سمری حاصل کرسکیں گے۔

اس کے لیے پرائیویٹ پراسیسنگ نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا تاکہ واٹس ایپ یا میٹا اوریجنل میسجز یا اے آئی سے تیار کردہ سمریز تک رسائی حاصل نہ کرسکیں۔

یہ فیچر ان چیٹس پر کام نہیں کرے گا جن میں ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کو ان ایبل کیا جائے گا۔

یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (بیٹا) ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے عام صارفین کے لیے یہ فیچر کب دستیاب ہوگا یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

spot_imgspot_img