spot_img

ذات صلة

جمع

نشو بیگم بیٹی صاحبہ سے مل کر آبدیدہ ہوگئیں

ماضی کی نامور اداکارہ نشو بیگم بیٹی صاحبہ سے ملاقات کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ نشو بیگم نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ صاحبہ عید کے لیے لاہور واپس آئی ہیں اور افطاری کے لیے وہ مجھ سے ملنے آئی ہیں۔

نشو بیگم بیٹی صاحبہ سے ملتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور کہنے لگیں میں آپ کے پاس بیٹھ کر آپ کو تھاموں گی تاکہ آپ مجھے چھوڑ کر نہ جائیں، کیونکہ میں نے جو تنہائی اور جدائی کا سامنا کیا ہے، میں اسے دوبارہ برداشت نہیں کرنا چاہتی۔

یہ پڑھیں: صاحبہ اور ریمبو کی شادی، نشو بیگم نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ تم لاہور سے جاتی ہو مگر میرے دل میں ہمیشہ رہتی ہو۔ صاحبہ آج میرے ساتھ افطاری کے لیے واپس آئی ہیں تو میں خوش ہوں اور یہ خوشی کے آنسو ہیں۔ میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میرے بچے میرا خیال رکھتے ہیں۔ ان کی توجہ اور محبت کی وجہ سے ہی میں اتنی خوش ہوں اور ہم سب اکٹھے ہیں۔

صاحبہ نے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ نے ہمیشہ میری بھرپور دیکھ بھال کی۔ نشو بیگم نے اس موقع پر صاحبہ کی اداکاری کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں نشو بیگم اور صاحبہ کے درمیان کچھ عرصے کی دوری کے بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تھی، تاہم کراچی میں مصروف شوٹنگ شیڈول کے باعث صاحبہ اپنی والدہ سے بار بار ملاقات نہیں کر پا رہی تھیں۔

spot_imgspot_img