spot_img

ذات صلة

جمع

میرا سیٹھی کی طلاق کب ہوئی تھی؟ اداکارہ نے راز سے پردہ ہٹا دیا

نامور صحافی اور دانشور نجم سیٹھی کی صاحبزادی اور پاکستان کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کے حوالے سے دو سال بعد خاموشی توڑ دی۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنی ازدواجی زندگی پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے باضابطہ طور پر طلاق کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر انہوں نے کس طرح خود کو سنبھالا اور ایسے گھریلو حالات میں کسی ڈرامے کی شوٹنگ پر جانا ان کے لیے کسی مرہم سے کم نہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل اَن کہی کے کچھ ماہ بعد مارچ 2023 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، اس وقت وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور یہ ان کی زندگی کا انتہائی مشکل وقت تھا۔

میرا سیٹھی نے کہا کہ کئی سال قبل انہوں نے ایک ڈرامے میں ڈائیلاگ بولا تھا، جس کا تعلق طلاق یافتہ خواتین سے تھا کہ ایک طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے، یہ جملہ انہیں آج بھی یاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن حالات اب کافی بدل گئے ہیں، اب انڈسٹری میں کئی اداکارائیں طلاق کے موضوع پر کھل کر بات کرتی ہیں، لیکن شادی کے ختم ہونے کے بعد عورت کو نہ صرف درد بلکہ ایک شناخت کے بحران کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

میرا سیٹھی نے کہا کہ طلاق کسی بھی انسان کی زندگی اور شناخت پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور اس ٹراما سے گزرنے میں وقت لگتا ہے، لیکن اس دوران اپنے اندر جھانکنا ایک مثبت اور ضروری عمل ہے اور اس سے انہیں بہت مدد ملی۔

spot_imgspot_img