spot_img

ذات صلة

جمع

موسم سرما میں جلد کی خشکی سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟ جانیے مؤثر طریقے

موسم سرما جہاں مزیدار کھانوں اور سیر و تفریح کا موقع فراہم کرتا ہے، وہیں ٹھنڈی اور خشک ہوا جلد کی نمی چھین کر اسے روکھا، کھُردرا اور بے جان بنا دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس موسم میں لوگ جلد کی حفاظت کے لیے موزوں اور مؤثر مصنوعات کے انتخاب میں تذبذب کا شکار رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں سرد موسم میں جلد کو صحت مند، نم اور چمکدار رکھنے کے لیے چند بنیادی مگر کارآمد مشورے پیش کیے ہیں جن پر عمل کرنا نہایت آسان ہے۔

نرمی سے صفائی کریں

سردیوں میں جلد کی صفائی ایسے کلینزر سے کرنی چاہیے جو جلد کے قدرتی تیل کو نقصان نہ پہنچائے۔ عام یا ڈاکٹر کی تجویز کردہ کلینزرز میل، مردہ خلیات اور میک اپ صاف کرتے ہوئے جلد کی نمی برقرار رکھتے ہیں۔ ہائیڈریٹنگ کلینزر خصوصاً زیادہ فائدہ دیتے ہیں۔

غذائیت اور موئسچر لازمی

خشکی سے بچنے کے لیے ایسا موئسچرائزر استعمال کریں جو جلد کی حفاظتی تہہ کو مضبوط کرے۔ ceramides، peptides اور humectants والے موئسچرائزر نمی کو بند رکھتے ہیں، جس سے جلد زیادہ نرم، پرُتازگی اور غذائیت سے بھرپور محسوس ہوتی ہے۔

سیرم کو معمول کا حصہ بنائیں

ٹھنڈ میں جلد کی تجدیدی رفتار سست ہو جاتی ہے، اس لیے موئسچرائزر کے بعد پانی پر مبنی سیرم لگانا جلد کو ہموار اور نرم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سیرم نہ صرف کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں بلکہ باریک لکیروں اور بے رونقی کو بھی کم کرتے ہیں۔

ہلکی ایکسفولیئشن ضروری

سرد موسم میں مردہ جلد تیزی سے جمع ہوتی ہے، اس لیے ہفتے میں ایک یا دو بار ہلکے ہاتھ سے ایکسفولیئٹ کرنا فائدہ مند ہے۔ اس عمل سے خشک پیچز ختم ہوتے ہیں، جلد صاف دکھائی دیتی ہے اور چہرے پر قدرتی چمک واپس آتی ہے۔

سن اسکرین کو نظر انداز نہ کریں

اگرچہ دھوپ کم محسوس ہوتی ہے، لیکن الٹرا وائلٹ شعاعیں سردیوں میں بھی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس لیے گھر سے باہر نکلنے سے پہلے سنسکرین ضرور لگائیں۔ بہتر ہے ایسا سنسکرین چنیں جو نہ سفید تہہ چھوڑے اور نہ چپچپاہٹ پیدا کرے، تاکہ جلد محفوظ اور متوازن رہے۔

مختصر یہ کہ سردیوں میں جلد کی نرمی اور صحت برقرار رکھنے کے لیے صفائی، نمی، سیرم، ایکسفولیئشن اور سن اسکرین، یہ پانچ بنیادی اقدامات مستقل اپنانا ضروری ہیں۔

موسم سرما میں خشک جلد کو موائسچرائز رکھنے کے لیے کریم گھر میں بنائیں

spot_imgspot_img