spot_img

ذات صلة

جمع

ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے ہو جائیں خبردار

کراچی (13 مارچ 2026): شہر قائد میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز پکٹس قائم کر کے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر دودھ کا معیار چیک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا دودھ دینے والے جانور فراہم کا فیصلہ، کونسے خاندان اہل ہیں؟

سید حسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مختلف اضلاع میں دودھ کا معیار چیک کرنے پر دودھ کو ملاوٹ شدہ پایا گیا ہے۔

اس پر کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ ضلع ملیر، شرقی اور کیماڑی کے ڈپٹی کمشنرز فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر فوری طور پر جامع منصوبہ بندی کے ساتھ دودھ معیار چیک کرنے کیلیے مہم شروع کریں، ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور متحرک فوڈ سیفٹی ٹیمیں قائم کی جائیں۔

ٹیمیں دودھ میں پانی کی ملاوٹ کے ساتھ ساتھ ڈٹرجنٹ، یوریا اور فارملین جیسے مضر اجزاء کی جانچ بھی کریں گی۔

سید حسن نقوی نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں دودھ کا معیار مستقل چیک کرنے کیلیے لیبارٹری قائم کی جائے۔

spot_imgspot_img