spot_img

ذات صلة

جمع

مسافر طیارے کو کراچی اترنے سے روک دیا گیا

کراچی : شہر قائد میں طوفانی ہواؤں نے کھلبلی مچا دی، لاہور سے آنے والے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئی، طیارہ فضا میں چکر لگاتا رہا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے سبب لاہور سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ سے روک دیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے نجی ایئرلائن کی پروازکو فضا میں ہی چکر لگانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث طیارے کی ایئر پورٹ پر لینڈنگ خطرناک ہوسکتی ہے، اسی لیے اے ٹی سی نے نجی ایئرلائن کے طیارے کو فضا میں ہولڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی فلائٹ کو لینڈ کرالیا جائے گا، واضح رہے کہ خراب موسم اور تیز بارش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مذکورہ مسافر طیارے کو موسم کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

 

کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش، درخت اکھڑ گئے

spot_imgspot_img