کراچی : شہر قائد کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لاہور کا کراچی کے ساتھ موازنہ نامناسب ہے میں نے کبھی لاہور کو غلط نہیں کہا۔
فاروق ستاراور علی خورشیدی کو کہتا ہوں دو کلیجیاں اور کھالیں، کراچی کسی کے والد صاحب کا نہیں، سازش کرنے والے پہلے بھی ناکام تھے اور رہیں گے، ہمیں مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔
عیدالاضحیٰ پر کراچی میں مختلف مقامات پر قائم کلیکشن پوائنٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہر میں 105کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، عملہ متحرک ہے، تمام آلائشوں کی صفائی اور چونے کے چھڑکاؤ کا کام بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اس کی خدمت کرنی ہے، میں توقع کررہا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے، لیکن منافقت کی کوئی دوائی نہیں ہے، ان کی منافقت مضبوط اورپکی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے گزشتہ بیان کے حوالے سے وضاحت کی کہ میں نے لاہور کیخلاف کوئی بات نہیں کی تھی ، لاہور کا کراچی کے ساتھ موازنہ نامناسب ہے،
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کروں گا منافقوں سے ہوشیار رہیں، ماضی میں یہ روایت رہی ہے کہ شہر کی سیوریج لائنوں سے آلائشیں نکلا کرتی تھیں۔
مرتضی وہاب بزنس کمیونٹی کو بلیک میلر کہنے کے اپنے بیان پر ڈٹ گئے



