spot_img

ذات صلة

جمع

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا یوم شہادت

راولپنڈی (18 دسمبر 2025): نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر دل جوان لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے 53 ویں یوم شہادت کے موقع پر مسلح افواج نے خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ڈی ایف و فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہادری، قربانی اور وطن سے محبت کی علامت ہیں۔

سال 1971کی جنگ میں محفوظ شہید نےغیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کیا، ان کی بہادری افواج کی تاریخ کے روشن ترین باب میں سے ایک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محمد محفوظ شہید کی قربانی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے، ایسی قربانیاں افواج اور قوم کے درمیان مقدس رشتے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

افواج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، محمد محفوظ شہید کی قربانی ہمیشہ قوم کی اجتماعی یادوں میں نقش رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ قربانی ہمت، استقامت اور لازوال قربانیوں کا لازوال مینار ہے، لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی یاد قومی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

یاد رہے کہ محمد محفوظ شہید نے1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ 1971ء کی جنگ میں واہگہ اٹاری کی سرحد پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے ان کی مشین گن تباہ جبکہ دونوں ٹانگیں زخمی ہو گئی تھیں۔

زخمی حالت میں بھی وہ ہندوستانی فوج کے اس بنکر میں گھس گئے جہاں سے پاک فوج کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ محمد محفوظ شہید نے ہندوستانی سپاہی کو گلے سے دبوچ لیا لیکن دوسرے فوجی نے ان پر خنجر سے حملہ کرکے شہید کر دیا۔

لانس نائیک محمد محفوظ کی بہادری کا اعتراف ہندوستانی فوجیوں نے بھی کیا۔ ان کی شہادت کے بعد 23 مارچ 1972ء کو انہیں سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا اور ان کے گاؤں پنڈ مالیکان کا نام بھی محفوظ آباد رکھ دیا گیا۔

spot_imgspot_img