spot_img

ذات صلة

جمع

فیفا ورلڈ کپ : کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر

ٹورنٹو : کینیڈا فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا کے خلاف شکست سے بال بال بچ گیا دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔

ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا ہزگووینا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے سنسنی خیز میچ میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

فیفا ورلڈ کپ میں گروپ بی کے ابتدائی میچ میں بوسنیا کی جانب سے یوولو کیچ نے21ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا، جواب میں کینیڈا کے اسٹرائیکر کائل لورین نے 78 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

کینیڈا نے کائل لارین کے ایک گول کی بدولت بوسنیا ہرزیگووینا سے ایک پوائنٹ چھین لیا، مقابلے کے نتیجے میں کینیڈا کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا پوائنٹ حاصل کرکے بڑا سنگ میل عبور کیا ہے۔

Cyle Larin

علاوہ ازیں آج لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں امریکا اور پیراگوئے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ سے پہلے اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

 

فیفا ورلڈ کپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو شکست دیدی

spot_imgspot_img