spot_img

ذات صلة

جمع

فیفا ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینا نے آسٹریا کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں ارجنٹینا نے آسٹریا کو 2-0 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کی جانب سے کپتان لیونل میسی نے آسٹریا کے خلاف دونوں گول اسکور کیے جبکہ 9 ویں منٹ ایک پنیلٹی بھی مس کی۔

میسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔

اسٹار فٹبالر نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا 18واں گول اسکور کیا اور سابق جرمن فٹبالر میروسلاف کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ پڑھیں: میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم کردی

اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے ہاف میں مصر نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا، 58 ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے مقابلہ برابر کیا۔

Latest Sports News and Breaking News from ARY News

مصر کا دوسرا گول اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا، مصر کی ٹیم کے لیے تیسرا گول ٹریزیگوئے نے کیا۔

3-1 کی جیت کے بعد مصر کی ٹیم اپنے گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہو گئی ہے۔

spot_imgspot_img