اسلامآباد میں آج رات 12 بجے سے اگلے حکم تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔ میریٹ اور مارگلہ روڈ کے علاوہ ریڈزون کے تمام داخلی راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوں گے۔
کورال سے فیض آباد ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ٹریفک کیلئے ڈائیورشنز ہوں گی۔ سری نگرہائی وے زیروپوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک ٹریفک کیلئے مکمل بند رہے گی۔
فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی جانب موڑا جائے گا۔ زیرو پوائنٹ سےکورال چوک بند ہونے پر شہری سری نگرہائی وے اور نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔
پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کو ترامڑی چوک کی جانب موڑا جائے گا۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل پاکستان کا ایک روزہ دورے کا امکان، استقبال کی تیاریاں جاری
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آمدورفت کیلئے کرنل شیرخان روڈ استعمال کریں۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک ٹیکسلا سے موٹروے اور چک بیلی روڈ سے روات استعمال کرے۔
لاہور سے پشاور جانے والی ہیوی ٹریفک روات سے چک بیلی روڈ، چکری انٹرچینج اور موٹروے استعمال کرے۔ شہری رہنمائی کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل یا ایف ایم 92.4سنیں۔



