spot_img

ذات صلة

جمع

آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس صرف امریکا نافذ کرسکتا ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا...

اسلام آباد : وزیراعظم وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ روانہ

اسلام آباد (21 جون 2026): امریکا اور ایران مذاکرات...

سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں کی مداح نکلیں

بھارت کی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں...

فیس بک مونیٹائزیشن پالیسی : ڈالرز میں آمدنی بہت آسان، لیکن کیسے؟

فیس بک نے اپنے مونیٹائزیشن نظام میں اہم تبدیلی کردی ہے جس کے سبب کم فالوورز رکھنے والے نئے کانٹینٹ کریئیٹرز بھی ڈالرز میں کمائی کرسکیں گے۔

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شمار ہونے والے فیس بک نے اپنے مونیٹائزیشن نظام میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں، جن کے بعد کم فالوورز رکھنے والے صارفین اور نئے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے بھی آمدنی حاصل کرنا نسبتاً آسان ہوگیا ہے۔

FACEBOOK

نئی پالیسی کے تحت فیس بک نے بعض اکاؤنٹس اور پیجز کے لیے مونیٹائزیشن کے معیار میں نرمی کی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تخلیق کاروں کو اپنے مواد سے مالی فوائد حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ماضی میں مونیٹائزیشن پروگرام میں شامل ہونے کے لیے فالوورز کی بڑی تعداد، طویل واچ ٹائم اور دیگر سخت اہداف پورے کرنا ضروری تھے، جس کی وجہ سے بہت سے نئے صارفین اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے تھے۔

 

28 دنوں میں 3 لاکھ ویوز کی شرط

تازہ پالیسی کے مطابق اگر کوئی پیج یا پروفائل 28 دن کے اندر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو اسے فیس بک کے ’’کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول‘‘ تک رسائی مل سکتی ہے، جس کے ذریعے تخلیق کار اپنے مواد سے آمدنی کما سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا معیار پہلے کے مقابلے میں زیادہ قابلِ حصول ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو مستقل بنیادوں پر ویڈیوز، ریلز اور دیگر دلچسپ مواد شائع کرتے ہیں۔

Facebook relaxes monetization policy

تاہم ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف ویوز حاصل کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ مونیٹائزیشن کے لیے فیس بک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، کاپی رائٹ قوانین اور دیگر پالیسیوں کی مکمل پابندی بھی ضروری ہوگی۔ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں مونیٹائزیشن کی سہولت محدود یا معطل کی جا سکتی ہے۔

نئی پالیسی کو سوشل میڈیا کریئیٹرز کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے چھوٹے اور ابھرتے ہوئے کانٹینٹ تخلیق کاروں کے لیے عالمی سطح پر آمدنی کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ کانٹینٹ مونیٹائزیشن کے لیے چیلنج جوائن کرنے کی یہ اپڈیٹ فیس بک کے تمام پیجز یا اکاؤنٹس پر نہیں آئی۔

spot_imgspot_img