spot_img

ذات صلة

جمع

اچانک پڑٖنے والے پراسرار گڑھے، کیا خلائی مخلوق زمین پر آگئی؟

استنبول : ترکی میں حالیہ برسوں میں زمین دھنسنے...

برطانوی کنگ چارلس سوم کا امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے...

امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے...

نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

کراچی : نیوزی لینڈ نے غیرملکی ہنر مندوں کیلیے...

عامر خان نے ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی تصدیق کردی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکار عامر خان نے تصدیق کی ہے کہ کامیاب فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل تیار ہورہا ہے اس پروجیکٹ پر ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اور مصنف ابھیجیت جوشی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہانی فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے 10 سال کے قفے کے بعد اصل کرداروں کے گرد شکل دی گئی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ اسکرپٹ پہلے ہی سن چکے ہیں جسے ابھی بہتر کیا جارہا ہے۔

یہ پڑھیں: راجکمار ہیرانی نے ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل پر کام کرنے کی تصدیق کر دی

اداکار نے وضاحت کی کہ دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی پروجیکٹ کو فی الحال روک دیا گیا کیونکہ ٹیم اسکرپٹ ڈرافٹ سے مطمئن نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ راج کمار ہیرانی اب تھری ایڈیٹس 2 کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عامر خان اور آر مادھاون نے واضح کیا تھا کہ ان سے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔

مادھون کا کہنا تھا کہ تھری ایڈیٹس کا سیکوئل بہت اچھا لگتا ہے لیکن یہ بہت دور کی بات بھی ہے۔ ہم تینوں عامر خان، شرمن جوشی اور میں اب کافی بوڑھے ہوچکے ہیں۔ ہم اس سیکوئل میں کہاں جائیں گے؟ اب ہماری زندگی کیسی ہے؟ یہ ایک دلچسپ سوچ ہے، لیکن شاید ہی کسی مناسب سیکوئل کے لیے سازگار ہو۔

spot_imgspot_img