spot_img

ذات صلة

جمع

صرف دو چیزوں سے قوت مدافعت اور درد کی دوا گھر میں بنائیں

آج کل ہر دوسرا شخص جسم کے کسی نہ کسی اعضاء کے درد میں شکایت کرتا نظر آتا ہے، کوئی سر درد یا کمر درد سے پریشان ہے تو کوئی گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہے۔

لیکن اب ان تمام دردوں کو بھگانے کا طریقہ آگیا ہے، کیونکہ اب آپ کو پین کلر کیلیے بازار سے کوئی گولی خریدنے کی ضرورت نہیں۔

ان تمام قسم کے درد کا علاج آپ کے اپنے گھر میں ہی موجود ہے، جی ہاں گھر میں موجود کھانے کی صرف دو اشیاء کی ذریعے آپ نہ صرف ان تمام قسم کے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

اس حوالے سے اے آر وائی کیو ٹی وی کے پروگرام میں ہربلسٹ غالب آغا نے ایک نسخہ بیان کیا ہے جس میں شہد اور دار چینی کو استعمال کیا گیا ہے، اس کو بنانے کیلیے 50 گرام شہد میں آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا پاؤڈر ملالیں۔

اب ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں جس کے بعد ایک معجون کی شکل کا پیسٹ تیار ہوجائے گا، اس پیسٹ کو آدھا چائے کا چمچ نیم گرم پانی یا چایے کے ساتھ کھا لیں۔

سر درد

اس نسخے کا فائدہ یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے بعد انفیکشن کی شکایت ختم جسم کے درد اور بہت زیادہ ٹھنڈ میں بھی مفید ہے۔

spot_imgspot_img