spot_img

ذات صلة

جمع

شہزادی نادرہ بیگم : شاہی محل سے جلاوطنی تک، المناک تاریخی داستان

لاہور میں مدفون مغل سلطنت کی شہزادی نادرہ بانو...

سولر پینلز کی قیمتیں گرگئیں!

کراچی : شہر قائد میں سولر سسٹمز کی قیمتوں...

برطانیہ میں رہائش کے خواہش مندوں کیلیے اہم خبر

لندن : برطانوی حکومت نے نئے ایمیگریشن اور پناہ...

پاکستان میں نئی ایئرلائن کو سرٹیفکیٹ جاری، جلد فلائٹ آپریشن شروع

کراچی: نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کو سی اےاے...

سولر پینلز کی قیمتیں گرگئیں!

کراچی : شہر قائد میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، سولر پینلز، بیٹریاں اور انورٹرز سستے ہوگئے۔

نکتہ بزنس کے نمائندے شیراز احمد کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں سولر پلیٹس، لیتھیم بیٹریاں اور انورٹرز گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلے میں ہزاروں روپے سستے ہوگئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں تقریباً 20 ہزار روپے جبکہ انورٹرز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی طرح سولر پلیٹس بھی فی پلیٹ تقریباً 3 ہزار روپے تک سستی ہو چکی ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل بعض ڈیلرز نے سولر پلیٹس، بیٹریوں اور انورٹرز پر ٹیکس بڑھائے جانے کی افواہوں کے باعث قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

بعض کاروباری افراد نے مزید منافع کمانے کی امید میں بڑی تعداد میں انہیں ذخیرہ بھی کر لیا تھا تاکہ بجٹ کے بعد اسے مہنگے داموں فروخت کیا جا سکے۔

تاہم وفاقی بجٹ میں سولر سسٹمز پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہ کیے جانے کے باعث مارکیٹ کی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی۔

درآمدات میں اضافے اور وافر اسٹاک کی دستیابی کے نتیجے میں رسد اور طلب کے درمیان فرق کم رہا، جبکہ خریداروں کی جانب سے خریداری میں کمی نے بھی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مارکیٹ میں اس وقت 585، 645 اور 720 واٹ کی سولر پلیٹس تقریباً 45 روپے فی واٹ کے حساب سے فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ چند روز قبل یہی پلیٹس 50 روپے فی واٹ کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھیں۔

اسی طرح 5 کلو واٹ کی لیتھیم بیٹری تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ 3 سے 5 کلو واٹ صلاحیت کے انورٹرز کی قیمتیں ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے 3 لاکھ روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

تاجروں کے مطابق اگر مارکیٹ میں موجودہ سپلائی برقرار رہی اور طلب میں غیر معمولی اضافہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں سولر مصنوعات کی قیمتوں میں مزید استحکام یا معمولی کمی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

spot_imgspot_img