spot_img

ذات صلة

جمع

شہزادی نادرہ بیگم : شاہی محل سے جلاوطنی تک، المناک تاریخی داستان

لاہور میں مدفون مغل سلطنت کی شہزادی نادرہ بانو...

سولر پینلز کی قیمتیں گرگئیں!

کراچی : شہر قائد میں سولر سسٹمز کی قیمتوں...

برطانیہ میں رہائش کے خواہش مندوں کیلیے اہم خبر

لندن : برطانوی حکومت نے نئے ایمیگریشن اور پناہ...

پاکستان میں نئی ایئرلائن کو سرٹیفکیٹ جاری، جلد فلائٹ آپریشن شروع

کراچی: نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کو سی اےاے...

پاکستان میں نئی ایئرلائن کو سرٹیفکیٹ جاری، جلد فلائٹ آپریشن شروع

کراچی: نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کو سی اےاے نے ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے دستخط سےسرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ ساؤتھ ایئر آئندہ چند روز میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔

وزارت دفاع اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرٹیفکیٹ میں مکمل تعاون کیا۔ ڈی جی نادرشفیع ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی ایوی ایشن کے فروغ میں سی اے اے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا۔

ساؤتھ ایئر پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اپنی پروازیں چلائے گی۔ ساؤتھ ایئر نے نیو گوادر ایئرپورٹ اور سکھر ایئرپورٹ کے لیے ٹیسٹ فلائٹ چلائی تھی۔

سول ایوی ایشن انسپکٹرز نے پرواز کے دوران جانچ پڑتال کی تھی۔

spot_imgspot_img