spot_img

ذات صلة

جمع

’سمین‘ کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو وائرل

اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ شاذر، جولی کا ہوگیا پر کوئی بات نہیں ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ میں اداکارہ نازش جہانگیر ’سمین‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں آغا علی اور آریز احمد شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کاری کے فرائض احمر سہیل نے انجام دیے ہیں جبکہ کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے۔

اداکارہ نے اپنی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شاذر، جولی کا ہوگیا کوئی بات نہیں لیکن پوزنگ نہیں رکنی چاہیے۔‘

تصاویر میں اداکارہ کو مایوں کے موقع پر شرماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں ان پر پھول گرائے جارہے ہیں۔

اس سے قبل انٹرویو میں آغا علی نے بتایا تھا کہ نازش جہانگیر سیٹ پر سب سے زیادہ کھانا کھاتی ہیں اور ان کے گھر سے خالہ بہت کچھ بنا کر بھیجتی ہیں جو یہ نہیں کہتیں وہ بھی بن کر آجاتا ہے۔

آریز احمد کا بھی کہنا تھا کہ پہلے نازش کہتی ہیں کہ یہ تو میں نے خالہ کو بولا بھی نہیں تھا پھر خوشی خوشی تعریف کرتے ہوئے کھانے لگ جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

spot_imgspot_img