پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عاصم اظہر کا شمار جنرل زیڈ کے کامیاب ترین موسیقار میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا اور اب وہ ایک عالمی اسٹار بن چکے ہیں۔
گلوکار نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنا روحانی پہلو شیئر کیا ہے۔
اب میلبرن آسٹریلیا سے نوجوان اسٹار کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔
عاصم اظہر نے اس وقت اذان دی جب وہ اپنے کام کے سلسلے میں آسٹریلیا میں تھے، ان کی خوبصورت اور سریلی اذان بہت خوبصورت لگ رہی تھی اور مداح اس بات کو پسند کر رہے ہیں کہ کس طرح نوجوان اسٹار نے اپنی آواز کو اتنی روحانی مقصد کے لیے استعمال کیا۔
اذان دیتے وقت وہ کالے رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔
انٹرنیٹ صارفین گلوکار کے اس خوبصورت انداز کو سراہ رہا ہے، انہوں نے ماشاءاللہ کہا اور اس کی پرورش کی تعریف بھی کی۔



