spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سانگھڑ میں ورثا نے 15 سالہ لڑکی کو قتل کرکے گھر میں دفن کردیا

سندھ کے شہر سانگھڑ میں ورثا نے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی کو قتل کرکے گھر میں دفن کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ سانگھڑ کے جھول تھانے کی حدود میں پیش آیا، مقتولہ لڑکی کے والدین ودیگر ورثا گھر خالی کرکے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ لڑکی کو ایک ہفتے قبل گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گھر میں دفن کی گئی لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق واقعہ ایک ہفتہ پرانا ہے لیکن لڑکی کے رشتے دار نے آج اطلاع دی، مقتولہ کے والد کا فون نمبر بند ہے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں سانگھڑ کے سنجھورو تھانے کی حدود گوٹھ کریم ڈنو وسان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ سفاک بیٹے نے والدہ کو قتل کرکے لاش گھر میں ہی دفن کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ قاتل بیٹے عبدالرحمان لغاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ بیٹے نے 60 سال کی والدہ کے ہاتھ، پاؤں باندھ کر قتل کیا۔

spot_imgspot_img