جرمنی میں زخمی پرندہ علاج کی تلاش میں ایمرجنسی وارڈ کی دہلیز پر پہنچا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں پرندے (کارمورنٹ) کے جبڑے میں مچھلی پکڑنے والا کانٹا بری طرح پھنسا تھا جس سے وہ شدید اذیت میں مبتلا تھا۔
پرندہ اسپتال پہنچا اور شیشے پر چونچ مار کر عملے کو متوجہ کیا ہے۔ اسپتال کے عملے نے علاج کے بعد اسے دوبارہ فضا میں چھوڑ دیا۔
اسپتال انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ جب کوئی زخمی کارمونٹ انسانوں کے قریب آتا ہے تو یہ عام طور پر انتہائی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کارمورنٹ بڑا پرندہ ہے جس کی لمبی گردن، ایک مخصوص نوکیلی چونچ ہوتی ہے۔



