spot_img

ذات صلة

جمع

ستارہ امتیاز کا اعزاز پانا ناقابل یقین ہے، حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی کے خدمات...

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں؟

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں...

ایک اور ملک نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

مراکش میں عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری شعبے کی...

جامعہ کراچی نے انجمن اساتذہ کے الزامات کو مسترد کردیا

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے  انجمن اساتذہ کی جانب...

دنانیر مبین نے شاہ رخ اور ایشوریا کی ’دیوداس‘ کو اوور ریٹیڈ فلم قرار دے دیا

پاکستان کی اداکارہ دنانیر مبین نے شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کی ’دیوداس‘ کو اوور ریٹڈ فلم قرار دے دیا ہے۔

دنانیر مبین باصلاحیت اور پاکستانی اداکارہ ہیں جو اس وقت اپنی نئی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان کے دیگر ڈراموں میں ’صنف آہن‘ ودیگر شامل ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7.1 ملین ہے تاہم دنانیر مبین نے حالیہ چٹ چیٹ سیشن میں مشہور بالی ووڈ فلم ’دیوداس‘ کو اوور ریٹیڈ قرار دیا ہے۔

یہ پڑھیں: ’دیو داس‘ میں شاہ رخ خان کا کردار پہلے کس اداکار نے کرنا تھا؟

ان سے سوال کیا گیا کہ کس کلاسک فلم کو ’اوور ریٹیڈ‘ کیا گیا ہے؟ جواب میں دنانیر نے کہا کہ دیوداس یہ بہت اوور ریٹیڈ ہے، کہانی کیا ہے؟ دوستو، کیا کوئی اسے توڑ سکتا ہے؟ کیا اس کا کوئی مطلب ہے؟ لڑکا شرابی ہے، ایک عورت ہے جس کی عزت نہیں ہے، ایک بے شرم باپ ہے، کوئی اور عورت ہے جو ایک اور مرد پر مجبور ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ کیا ہوتا ہے کہ ایک اور مرد پر مجبور کیا جاتا ہے، کیا یہ ایک کلاسک فلم ہے، جیولری، کپڑے، سیٹ اچھا تھا لیکن کہانی کیا ہے، کیا ہم شراب کو گلیمرائزڈ کررہے ہیں۔

spot_imgspot_img